یوفون پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئی آفر : پورا مہینہ لامحدود کالز

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیےTalkville کے نام سے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جسکے ذریعے صارفین 500 روپے ماہانہ کی ادائیگی پر پورا مہینہ یوفون کے نیٹورک پر لامحدود کالز کرسکتے ہیں۔

ufone

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو یوفون کی ہیلپ لائن 333 پر کال کرنا ہوگی، آپ یہ آفر یوفون کی قریبی فرنچائز یا سروس سنٹر سے بھی ایکٹیویٹ کرواسکتے ہیں۔
  • آفر کے تحت آپ کو ہر ماہ یوفون سے یوفون کالز کرنے کے لیے 10 ہزار منٹ مفت فراہم کیے جائیں گے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر ماسوائے کارپوریٹ کسٹمرز تمام یوفون پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • آفر میں فراہم کیے جانے والے فری منٹ آپکے پیکج منٹس ختم ہونے کے بعد شروع ہونگے ۔
  • آفر کی تجدید ہر ماہ خود ہی ہوجایا کرے گی، آفر ختم کروانے کے لیے آپکو ہیلپ لائن سے رابطہ کرنا ہوگا۔
  • آفر آپ کے بلنگ دورانیہ کے اختتام پر ختم کی جائے گی۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔