یوفون کی تیس سیکنڈ آفر

آج یوفون کی جانب سے تیس سیکنڈ کال کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے، یوفون کے مطابق یہ پاکستان کی بہترین تیس سیکنڈ کال آفر ہے کیونکہ اس میں روزانہ کے کوئی چارجز نہیں اور اس آفر کے ذریہ صارفین صرف 49 پیسے میں تیس سیکنڈ تک کال کرسکتے ہیں۔ مزید براں یہ آفر دن کے 24 گھنٹے تک میسر ہے۔

آفر منتخب کرنے کا طریقہ:

اس آفر سے مستفید ہونے کے لئے اپنے یوفون نمبر سے #49* ڈائل کیجیے اور ہدایات پر عمل کریں۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر منتخب کرنے کے چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔
  • آفر منتخب کرنے کے تیس دن بعد فی کال چارجز 49 پیسے کی بجائے 63 پیسے چارج کئے جائیں گے۔
  • اس آفر میں فرینڈز اینڈ فیملی نمبرشامل نہیں۔
  • ہیلپ لائین اور دیگر نمبرز پر کی جانے والی کالز کے عمومی چارجز ہی ادا کرنے ہوں گے۔
  • اس آفر میں بین الاقوامی کالز کے وائس بکٹ کے علاوہ کوئی دوسرے وائس بکٹ میسر نہیں۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہوں گے۔