پی آئی ٹی بی کی جانب سے جلد انفارمیشن سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ڈیلٹا ٹیک کے تعاون سے 12 مارچ 2013 کو ارفع کریم سافٹوئیر ٹیکنالوجی پارک لاہور میں اپنی طرز کی پہلی انفارمیشن سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے۔

ptib-internet-security

اس کانفرنس میں انٹرنیٹ سکیورٹی ماہرین، حکومتی نمائیندے، کارپوریٹ سیکٹر، ریسرچرز اور تعلیمی اداروں کے پروفیسرز شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد انفارمیشن سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت، پرائیویٹ اداروں اور یونیورسٹیوں  کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس میں مختلف موضوعات جیسے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سکیورٹی ، ویب ایپلی کیشن سکیورٹی، ڈی ڈاس سے حفاظت، موبائل اور سوشل میڈیا سکیورٹی اور ڈیٹا ریکیوری پر گفتگو کی جائے گی۔

اگر آپ آئی ٹی کے طالب علم ہیں یا پھر کسی حکومتی یا پرائیویٹ ادارے سے منسلک ہیں تو یقیناً اس کانفرنس میں شرکت سے آپ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ رجسٹریشن اور دیگر معلومات کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔