ہواوے کی جانب سے بلاگرز کی محفل کا انعقاد

ہواوے پاکستان کی جانب سے گذشتہ روز لاہور کے بلاگرز کی ایک محفل سجائی گئی جس میں بلاگرز کو ہواوے کی جانب سے پاکستان میں پیش کیے گئے 5 سمارٹ فونز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔ گو کہ ہواوے کی جانب سے بلاگرز کمیونٹی کے ساتھ یہ ملاقات یقیناً کمپنی کے لیے سود مند ثابت ہوگی لیکن ہواوے کو چاہیے تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے موبائل فونز لانچ کرنے سے قبل بلاگرز کی محفل کا انعقاد کرتی تاکہ وہ اپنے قارئین کو اس نئی کمپنی کے بارے میں بہترانداز میں بتا سکتے ۔

ہواوےکےمارکیٹنگ مینجر سلمان معظم نے کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ کی مارکیٹ میں ترقی کے حوالے سے کچھ اعدادوشمار پیش کیے اور کمپنی کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے 5 سمارٹ فونز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر ٹرمینل بروس نے بلاگرز کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دیے۔ بلاگرزکی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ہواوے فونز کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ جس پر بروس نے کہا کہ بہت جلد ہواوے Emotional UI متعارف کروانے جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اگلے چند ماہ کے دوران مزید نئے سمارٹ فونز متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

اس موقع پر ہواوے پاکستان کے ڈسٹری بیوٹرز ائرلنک کمیونیکیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مظفر حیات پراچہ نے بلاگرز سے ان سمارٹ فون کے حوالے سے رائے طلب کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے قارئین کو ان سمارٹ فونز کے بارے میں آگاہ کریں۔

گو کہ ہواوے سمارٹ فونز Qموبائل یا دیگر چائینہ موبائلز کی نسبت بہت اچھے ہیں اور انکی قیمتیں بھی مناسب رکھی گئی ہیں لیکن سامسنگ اور ایچ ٹی سی جیسے برانڈز سے مقابلہ کرنے کے لیے کمپنی کو ابھی بہت محنت کرنا ہوگی۔ خاص کر پاکستانی مارکیٹ جہاں صارفین برانڈ سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں وہاں نئی کمپنی کے لیے جگہ بنانا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔

آئی ٹی نامہ پر بہت جلد ہواوے کے مختلف موبائل فونز کے بارے میں خصوصی ری ویو پیش کیے جائیں گے جس میں نہ صرف انکے فیچرز کاتفصیلی جائزہ لیا جائے گا بلکہ مارکیٹ میں موجود اس قیمت کے دیگر سمارٹ فونز سے بھی انکا موازنہ کیا جائے گا۔

ہواوے کی جانب سے مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمتیں  اور خاص فیچرز کچھ یوں ہیں