ہواوے کی جانب سے آج پاکستان میں 5 سمارٹ فونزمتعارف کروائے جائیں گے

ٹیلی کمیونیکیشن اور نیٹورکنگ مصنوعات بنانے والی چین کی ملٹی نیشنل کمپنی ہواوے کی جانب سے آج پاکستان میں 5 نئے ٹچ سکرین اینڈرائیڈ موبائل فونز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ گو کہ اس سے قبل بھی ہواوے کی جانب سے پاکستانی موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے اینڈرائیڈ فونز پیش کیے جاچکے ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ کمپنی اپنے برانڈ تلےفون متعارف کروانے جارہی ہے۔

ہواوے کا نام پاکستان میں نیا نہیں، کمپنی گذشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہےا ور حال ہی میں مختلف بنڈل آفرز کے ذریعے صارفین کے لیے موبائل فونز بھی پیش کیے گئے ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ ہواوے کی جانب سے پیش کیے جانے والے فونز میں Ascend P1, U8860 Honor, U8850 Vision, Ascend G300اور Ascend Y200 شامل ہیں۔ ان فونز کی مالیت 9500 روپے سے لے کر 42000 روپے تک ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں ابھی سمارٹ فونز خریدنے کا رجحان بہت کم ہے ، اسکی بڑی وجہ انکے فوائد سے آگاہی نہ ہونا اور آسمان کو چھوتی قیمتیں ہیں۔ لیکن جو صارفین یہ موبائل فونز خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں انکی اولین ترجیح ایپل ،سامسنگ اور نوکیاجیسے مشہور برانڈز  ہی ہوتے ہیں۔ گو کہ ہواوے کی جانب سے کم قیمت میں معیاری فونز پیش کرنے کا دعوی تو کیا جارہاہے لیکن کیا واہوے سمارٹ فونزصارفین کی توجہ حاصل کر پائیں گے ؟اسکا فیصلہ تو آنے والا وقت اور کمپنی پالیسی ہی کرے گی۔

بشکریہ