او ایل ایکس کے اشتراک سے موبی لنک صارفین کے لیے مفت موبائل انٹرنیٹ

موبی لنک اور مشہور کلاسیفائیڈ ویب سائیٹ OLX کے تعاون سے پاکستان میں اب موبی لنک صارفین کےلیے سپانسرڈ انٹرنیٹ کاآغاز کیا گیا ہے۔

اس آفر کے تحت صارفین اوپرا منی براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے روزانہ لامحدود انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے، تاہم سب سے پہلا انہیں دیکھنا ہوگا او ایل ایکس کا ایک اشتہار جس کے بعد انکے لیے انٹرنیٹ مفت ہوگا۔

10491105_10152081066015882_897467427263946235_n

یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ انٹرنیٹ کااستعمال صرف اور صرف اوپرا منی پر مفت ہے، لہذا اگر آپ سمارٹ فون صارف ہیں تو سیٹنگز میں جا کر ’بیک گراؤنڈ ڈیٹا‘ کو بند کرنا مت بھولیے گا ،ورنہ مفت کے چکر میں سارا بیلنس کٹوا بیٹھیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اوپرا منی کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ڈیٹا کو بڑی حد تک کمپریس کردیا جاتا ہے، یعنی کسی عام براؤزر کے مقابلے میں اوپرا منی کم موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔ اوپرا منی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ یہ لنک دیکھ سکتے ہیں۔

یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اوپرا منی براؤزر ڈاؤنلوڈ کیجیئے اور اس لنک کو فالو کریں : webpass.opera.com یاد رہے کہ یہ آفر صرف پہلے ایک لاکھ صارفین کے لیے ہی موثر ہے۔