موبی لنک کی جانب سے جاز اور جذبہ صارفین کے لیے نئے انٹرنیٹ پیکجز

موبی لنک جاز  کی جانب سے حال ہی میں اپنے لامحدود انٹرنیٹ پیکج کو ختم کر دیا گیا تھا، اسکی وجوہات میں سے شاید ایک یہ تھی سسٹم کی خرابی کے باعث اکثر صارفین بیلنس ختم ہونے کے باوجود انٹرنیٹ مفت میں استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ تو جناب اب مفتے کا ٹائم ہوگیا ختم؟

موبی لنک کی جانب سےاپنے پری پیڈ صارفین کے لیے اب  تین نئے انٹرنیٹ پیکج متعارف کروائے گئے ہیں جنکی تفصیل کچھ یوں ہے:

جذبہ روزانہ پیکج:
اس پیکج میں صرف جذبہ صارفین صارفین روزانہ 9.99روپے کی ادائیگی کرنے پر 10 ایم بی انٹرنیٹ حاصل کر سکتے ہیں، جسکی معیاد 24 گھنٹے ہوگی۔ پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبی لنک نمبر سے #1*114* ملائیے۔جبکہ پیکج ختم کرنے کے لیے #4*1*114* ملائیں۔

جاز ہفتہ پیکج:
اس پیکج میں جاز اور جذبہ صارفین صارفین 39.99روپے  کی ادائیگی کرنے پر 40 ایم بی انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں جس کی معیاد 7 دن ہوگی۔ پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے نمبر سے #7*114* ملائیے۔ جبکہ پیکج  ختم کرنے کے لیے #4*7*114* ملائیں۔

جاز ماہانہ پیکج:
جی پی آر ایس کے اس پیکج میں جاز اور جذبہ صارفین 99.99روپے کی ادائیگی کر نے پر 200 ایم بی انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں جسکی معیاد 30 دن ہوگی ، پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #30*114* ملائیے۔جبکہ پیکج ختم کرنے کے لیے #4*30*114* ملائیں۔

شرائط و ضوابط:

  • جذبہ روزانہ پیکج کی تجدید خود بخود ہوجایا کرے گی، لہذااگر آپ بنڈل پیکج ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اوپر دیے گئے شارٹ کوڈ کا استعمال کریں۔
  • جی پی آر ایس کے استعمال اور سبسکرپشن پر ٹیکس لاگو نہیں ہونگے۔
  • پیکجز کے بار میں مزید معلومات کے لیے #114*ملائیے۔
  • پیکج کے بغیر جی پی آر ایس چارجز 18 روپے فی ایم بی ہیں۔
  • اپنے نمبر پر موبائل انٹرنیٹ ایکٹیو کروانے کے لیے 6006 پر ایس ایم ایس کریں۔
  • دیگر ٹیکس لاگو ہونگے۔