موبی لنک نے صارفین کے لیے وکیپیڈیا زیرو سروس متعارف کروا دی

موبی لنک کی جانب سے گذشتہ روز اپنے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے وکیپیڈیا زیرو یعنی موبائل پر مفت وکیپیڈیا چلانے کی سروس پیش کر دی گئی ہے۔ وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیش کی جانے والی اس سروس کا مقصد تیسری دنیا کے ممالک میں وکیپیڈیا کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اب موبی لنک کے تمام صارفین اپنے موبائل فونز پر وکیپیڈیا کا موبائل ورژن بالکل مفت کھول سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جن موبائل فونز میں اردو فونٹ کی سہولت موجود ہے وہ وکیپیڈیا اُردو بھی مفت کھول سکیں گے۔

wikipedia-zero-mobilink
سروس حاصل کرنے کا طریقہ:
سروس حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی سبسکرپشن یا انٹرنیٹ پیکج کی ضرورت نہیں۔ بس اپنے موبائل کے ڈیفالٹ براؤزر یا اوپرا منی کے ذریعے zero.wikipedia.org کھولیں یا m.wikipedia.org پر جائیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل موبی لنک کی جانب سے صارفین کو زیرو فیس بک اور ٹوئٹر زیرو کی سروس بھی فراہم کی جارہی ہے۔