یوفون کی سپر 5 آفر، یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں پر مفت کالز اور ایس ایم ایس

یوفون نے حال ہی میں پری پیڈ Uwon صارفین کے لیے سپر 5 آفر متعارف کروائی ہے جسکے تحت اب صارفین 5 روپے (علاوہ ٹیکس) میں صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک تمام یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں پر بے شمار مفت کالز اور ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔ تاہم “بے شمار” سے کیا مراد ہے یہ آپ کو تھوڑی دیر میں پتہ چل جائے گا۔

ufone super 5
آفر کی تفصیلات:
سپر 5 آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو پہلے اپنا پیکج Uwon پر منتقل کروانا ہوگا، یوفون کی جانب سے پیکج تبدیلی کے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جارہے۔

آفر سبسکرائیب کروانے کے لیے اپنے موبائل سے #5252* ملائیں، یاد رہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کم از کم 6 روپے کا بیلنس ہونا لازمی ہے ورنہ آپ آفر حاصل نہیں کرسکیں گے۔  یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آفر سبسکرائیب کروانے کے بعد ہر کال پر 10 پیسے علاوہ ٹیکس سیٹ اپ چارجز بھی وصول کیا جائے گا۔

یوفون کی جانب سے دیے گئے اشتہارات میں مفت منٹس کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور بے شمار منٹس کا چکر چلا کر صارفین کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس آفر کے تحت صارفین کو صرف 100 منٹ اور 100 ایس ایم ایس فراہم کیے جارہے ہیں۔ مفت منٹس صرف یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون پر کالز کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں جبکہ ایس ایم ایس تمام نیٹورکس کے لیے موثر ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف Uwon پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر صبح 5 سے شام 5 بجے تک موثر ہے، ایک بار سبسکرائیب کرنے پر روزانہ خودکار طریقہ سے آفر کی تجدید ہوجائے گی۔
  • آفر کے تحت صارفین کو 100 منٹ اور 100 ایس ایم ایس فراہم کیے جائیں گے۔
  • مفت منٹس ختم ہونے پر آپ آفر کو اسی دن دوبارہ بھی سبسکرائیب کر سکتے ہیں۔
  • بقایا مفت منٹ اور ایس ایم ایس معلوم کرنے کے لیے #707* ملائیں (چارجز 20 پیسہ علاوہ ٹیکس)۔

یوفون کی یہ آفر ہے تو بہت اچھی ہے تاہم اسکی تشہیر میں جھوٹ کا سہارا لینا درست نہیں۔ اگر کمپنی صاف الفاظ میں 100 منٹس اور ایس ایم ایس کاذکر کرتی تو صارفین اور کمپنی دونوں کے حق میں بہتر ہوتا۔ لیکن ہمیشہ کی طرح صارفین کو الوّ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ پی ٹی اے کے واضح احکامات کے باوجود ابھی بھی ہر کال پر جگا ٹیکس لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو قابل مذمت ہے۔