جی میل کی ایس ایم ایس سروس اب یوفون نمبروں پر بھی دستیاب

آپکو یاد ہوگا کہ فروری کے ماہ میں موبی لنک اور گوگل کے درمیان ایک معاہدے کے بعد تمام موبی لنک نمبروں پر جی میل ایس ایم ایس سروس چالو کر دی گئ تھی۔ جسکی بدولت جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے گوگل چیٹ کی سروس استعمال کرتے ہوئے تمام موبی لنک نمبروں پر بالکل مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں اور موبی لنک صارفین اپنے موبائل سے انکا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

 

گوگل کی جانب سے یہ سروس پوری دنیا میں بہت سے موبائل نیٹورکس پر دستیاب ہے لیکن پاکستان میں یہ سروس تاحال صرف موبی لنک نمبروں پر ہی دستیاب تھی۔ لیکن اب جی میل کی ایس ایم ایس سروس یوفون نمبروں پر بھی دستیاب ہوگی۔

سروس حاصل کرنے کا طریقہ کار کم وبیش وہی ہے، اگر آپکے جی میل اکاؤنٹ میں ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت میسر نہیں تو سب سے پہلے اسے ایکٹیویٹ کیجئے، اس کے لیے آپ جی میل کی Settings میں Labs کی ٹیب منتخب کریں اور وہاں سے SMS in Chat کو ایکٹیو کریں۔


اس کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں بائیں جانب نظر آنے والی Chat and SMS بار میں جسے ایس ایم ایس بھیجنا ہو اسکا ای میل پتہ ، نام یہ موبائل نمبر لکھیں اور Send SMS کی آپشن کا انتخاب کریں۔

اگلی کھلنے والی ونڈو میں صارف کا نمبر اور دیگر تفصیلات درج کریں اور اسے محفوظ کر لیں اسکے بعد اپنا پیغام لکھیں اور اسے ارسال کر دیں۔

یوفون  صارف اس ایس ایم ایس کا جواب عام ایس ایم ایس کی طرح دے سکتے ہیں جسکے چارجز صارف کے پیکج پلان کے مطابق ہونگے۔

شرائط و ضوابط:

  • اس سروس میں جی میل صارف یہ ایس ایم ایس چیٹ کا آغاز کر سکتا ہے۔
  • جی میل کی جانب سے آپکو پہلے 50 ایس ایم ایس مفت فراہم کیے جائیں گے۔ جسکے بعد آپ ایس ایم ایس خرید بھی سکیں گے۔
  • ہر ایس ایم ایس کا جواب موصول ہونے پر آپ کو ایک مفت ایس ایم ایس کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایس ایم ایس ختم ہوجانے کی صورت میں اگلے دن آپکو ایک ایس ایم ایس مفت فراہم کر دیا جائے گا۔