جی میل سے اب موبی لنک نمبروں پر مفت ایس ایم ایس کیجئے

موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں گوگل کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جسکی بدولت اب جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے گوگل چیٹ کی سروس استعمال کرتے ہوئے تمام موبی لنک نمبروں پر بالکل مفت ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔

موبی لنک صارفین اپنے موبائل فون سے اس ایس ایم ایس کا جواب بھی دے سکتے ہیں جو بھیجنے والے کے جی میل اکاؤنٹ پر ارسال کر دیا جائے گا۔

اگر آپکے جی میل اکاؤنٹ میں ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت میسر نہیں تو سب سے پہلے اسے ایکٹیویٹ کیجئے، اس کے لیے آپ جی میل کی Settings میں Labs کی ٹیب منتخب کریں اور وہاں سے SMS in Chat کو ایکٹیو کریں۔

اس کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں بائیں جانب نظر آنے والی Chat and SMS بار میں جسے ایس ایم ایس بھیجنا ہو اسکا ای میل پتہ ، نام یہ موبائل نمبر لکھیں اور Send SMS کی آپشن کا انتخاب کریں۔


اگلی کھلنے والی ونڈو میں صارف کا نمبر اور دیگر تفصیلات درج کریں اور اسے محفوظ کر لیں اسکے بعد اپنا پیغام لکھیں اور اسے ارسال کر دیں۔

موبی لنک صارف اس ایس ایم ایس کا جواب عام ایس ایم ایس کی طرح دے سکتے ہیں جسکے چارجز 1 روپیہ علاوہ ٹیکس ہونگے۔

شرائط و ضوابط:

  • اس سروس میں جی میل صارف یہ ایس ایم ایس چیٹ کا آغاز کر سکتا ہے۔
  • جی میل کی جانب سے آپکو پہلے 50 ایس ایم ایس مفت فراہم کیے جائیں گے۔ جسکے بعد آپ ایس ایم ایس خرید بھی سکیں گے۔
  • ہر ایس ایم ایس کا جواب موصول ہونے پر آپ کو ایک مفت ایس ایم ایس کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایس ایم ایس ختم ہوجانے کی صورت میں اگلے دن آپکو ایک ایس ایم ایس مفت فراہم کر دیا جائے گا۔