اب گوگل ڈرائیو پر اپنی ویب سائیٹ بھی ہوسٹ کیجئے

گوگل کی جانب سے گذشتہ روز اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین گوگل کی فائل سٹوریج اور شیئرنگ سروس ’گوگل ڈرائیو‘ پر اپنی ویب سائیٹس بھی ہوسٹ کر سکتے ہیں۔

google-drive-main

ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کا طریقہ:

  • گوگل ڈرائیو پر اپنی ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے Public Access کے ساتھ ایک فولڈر بنائیں۔
  • اپنی ویب سائیٹ کی تمام فائلز جیسے، ایچ ٹی ایم ایل ، جاواسکرپٹ اور سی ایس ایس فائلز کو اس فولڈر میں اپلوڈ کریں۔
  • اسکے بعد اپنی ویب سائیٹ کی اصل ایچ ٹی ایم فائل جیسے index.html پر کلک کیجئے تو وہاں آپ کو Preview کا بٹن دکھائی دے گا۔
  • اس بٹن کا لنک محفوظ کر لیں جسکی بدولت دنیا بھر سے کوئی بھی فرد آپکی ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتا ہے۔

گو کہ یہ فیچر کوئی خاص اہمیت کا حامل نہیں لیکن دیگر مفت ہوسٹنگ کے مقابلے میں گوگل ڈرائیو کی یہ سروس یقیناً بہت بہترین ہے اور آپ اپنی ویب سائیٹ کو باآسانی ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور اگر آپ ویب ڈیویلپر ہیں تو آپ اپنے کلائینٹ کو آن لائن ویب سائیٹ بھی دکھا سکتے ہیں یا پھر اس پر اپنی ذاتی ویب سائیٹ بھی چلا سکتے ہیں۔

گوگل کی اس نئی سروس کے بدولت یقیناً صارفین کو بہت فائدہ ہوگا اور امید ہے کہ بہت سے نئے صارفین بھی اس فیچر کی وجہ سے گوگل ڈرائیو کو جائن کر لیں گے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے یہ مثال ملاحظہ کیجئے۔

بشکریہ