گوگل نے فائل سٹوریج سروس “ڈرائیو” کے ماہانہ پیکجز قیمتیں انتہائی کم کر دیں

آپ دوستوں نے گوگل کی فائل سٹوریج اور شیئرنگ سروس “ڈرائیو” کے بارے میں تو سن ہی رکھا ہوگا۔ سال 2012 میں متعارف کروائے جانے والی یہ سروس تیزی سے مقبولیت کی بلندیوں کو پہنچی ہے۔ تاہم دیگر کلاؤڈ سٹوریج سروسز خاص کر ڈراپ باکس کے مقابلے میں گوگل کے پیکجز کچھ خاص نہ تھے۔
مگر اب ایسا نہیں ہے، حال ہی میں کمپنی نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے اور سٹوریج کی قیمتوں کو یک دم آسمان سے زمین پر گرا دیا ہے۔ یعنی پہلے اگر ایک ٹیرا بائیٹ جگہ 50 ڈالر ماہانہ میں فروخت کی جارہی تھی تو اب اسکی قیمت محض 10 ڈالر مقرر کردی گئی ہے۔

گوگل ڈرائیو کے تمام پیکجز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

drive_blog_pricing2
دیگر کلاؤڈ سٹوریج سروسز کے مقابلے میں گوگل ڈرائیو کچھ اسطرح بھی مختلف ہے کہ آپ کو ڈرائیو پر سائن اپ کرنے پر 15 گیگا بائیٹ جگہ مفت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ آن لائن سٹوریج نہ صرف آپکی فائلز محفوظ کرتی ہے بلکہ آپکا جی میل ڈیٹا، گوگل پلس تصاویر، گوگل ڈاکس اور اینڈرائیڈ کی تمام تر فائز بھی اس میں ہی محفوظ ہوتی ہیں۔

google-drive
اگر آپ اس سے پہلے ڈرائیو استعمال نہیں کررہے تھے تو اس لنک پر جا کر آج ہی سائن اپ کریں اور کم از کم 15 گیگا بائیٹ مفت سٹوریج تو پکڑیں۔