جی میل میں نئے ایموٹیکانز کا اضافہ

بعض اوقات آپ کوئی بات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، لیکن انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیسے کیا جائے؟ فکر کی کیا بات ہے اس مقصد کے لیے ایموٹیکانز Emoticons جو موجود ہیں۔

emoticons

مختلف ادوار میں ایموٹیکانز کی مختلف صورتیں رہی ہیں، پہلے پہل یہ صرف  نمبروں اور حروف کو ملا کر بنائے جاتے تھے، پھر تصاویر یا Smilies کا دور آیا اور پھر متحرک ایموٹیکانز. مختلف ایپلی کیشنز جیسے یاہو، فیس بک ، سکائیپ ، جی میل ، ونڈوز میسنجر وغیرہ مختلف قسم کی ایموٹیکانز کا استعمال کر تے ہیں۔ آج کل بیشتر ایپلی کیشنز میں Smiley کا استعمال ہوتا ہے۔

اگر آپ جی میل صارف ہیں اور ای میل بھیجنے کے لیے نئے Compose سسٹم کا استعمال کررہے ہیں تو یقیناً آپ نے یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ اب گوگل کی جانب سے ایموٹیکانز میں بیش بہا اضافہ کر دیا گیا ہے جنکی تعداد پہلے صرف 158 ہوتی تھی اب انہیں بڑھا کر 1287 کر دیا ہے۔ لہذا اب آپ کا موڈ جیسا بھی ہر طرح کا ایموٹیکان دستیاب ہے۔

google

یہ ایموٹیکانز حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو نئے Compose سسٹم پر منتقل ہوناپڑے گا جسکے بعد آپ اٹیچمنٹ کے بٹن ساتھ پلس کے نشان پر کلک کرکے ایموٹیکانز منتخب کر سکتے ہیں اور اپنی ای میلز مزید کو پرلطف اور معنی خیز بناسکتے ہیں۔

منبع