آئی پیڈ منی کے مقابلے پر سام سنگ کی نئی ٹیبلیٹ – نوٹ 8

سام سنگ موبائل کمیونیکیشنز کے سربراہ جے کے شن کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی فروری کے اختتام پر منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس نمائش میں دیگر بہت سی نئی ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ آئی پیڈ منی کے مقابلے پر ’نوٹ‘ سیریز کی ایک نئی ٹیبلیٹ بھی متعارف کروائے گی۔

note

8 انچ سکرین کی حامل یہ ٹیبلیٹ 1.6GHz کواڈ کور پراسیسر سے مزین ہوگی اور اس میں 2 جی بی ریم کا استعمال کیا گیاہے۔ اس ٹیبلیٹ کی ریزولیوشن 800×1280 پکزل ہے یہ 16 جی بی اور 32 جی ماڈلز میں دستیاب ہوگی۔ اس ٹیبلیٹ میں دو کیمرے نصب ہیں ، سامنے کی جانب والا کیمرہ 1.3 میگا پکزل اور پشت پر نصب کیمرہ 5 میگا پکزل ریزولیوشن کی تصاویر اتار سکتا ہے۔

نوٹ 8 ٹیبلیٹ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن جیلی بین 4.2 سے مزین ہوگی۔

منبع