دنیا کا سستا ترین ٹیبلیٹ کمپیوٹر آکاش : فروخت کے نئے ریکارڈ

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کی جانب سے دنیا کا سب سے سستا ٹیبلیٹ کمپیوٹر ’آکاش‘ متعارف کروایا گیا جسکی قیمت صرف41 ڈالر کے قریب ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ 14 دسمبر کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے والی اس ٹیبلیٹ کے1.4 ملین آرڈر بک کیے جاچکے ہیں اور اس کی مانگ میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اس ٹیبلیٹ کی تیاری کے لیے برطانوی کمپنی Datawind سے معاہدہ کیا گیا۔ برطانوی کمپنی کے مطابق وہ اس ٹیبلیٹ کی ریکارڈ توڑ فروخت سے بہت خوش ہیں اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے مزید فیکٹریاں لگائی جارہی ہیں۔

آکاش ٹیبلیٹ کا مقصد بھارتی طلباء کو پڑھائی کے سلسلہ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اینڈرائیڈ 2.2 سے مزین  366MHz پراسیسر اور 256MB ریم کی حامل   اس 7 انچ کی ٹیبلٹ میں انٹرنیٹ براوزر ، پی ڈی ایف ریڈر ، ویڈیو کانفرسنگ سافٹوئیر ، اوپن آفس ، میڈیا پلئیر ، اور دیگر بہت سے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔

ٹیبلیٹ تیار کرنے والی کمپنی Datawind کے مطابق اس ٹیبلیٹ کی قیمت کو مزید کم کر کے 10 ڈالر تک بھی لایا جاسکتا ہے۔

منبع