سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل

وزارت داخلہ کی جانب سے یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر کسی قسم کی دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ اس سے قبل حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر بھی موبائل سروس کو چند گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

موبائل کمپنیوں کو ملنے والے احکامات کے مطابق کراچی ،لاہور، راولپنڈی ، کوئٹہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد، جھنگ ، اٹک اور دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس آج شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔

بعض دوستوں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور اور کراچی کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی موبائل فون سروس کام کررہی ہے، کیا آپ کا موبائل فون کام کر رہا ہے تبصرے کے ذریعے آگاہ ضرور کیجئے گا۔