پاکستان کے بڑے شہروں میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی

یوم على كرم الله وجهه کے موقع پر کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے آج کے دن پاکستان کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

mobile-service-suspend

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، حیدرآباد اوربہاولپور سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں صبح 4 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

موبائل فون سروس معطل کرنے سے جہاں دہشت گردی کی روک تھام کرنے میں تو کافی حد تک مدد ملتی ہے وہیں موبائل فون کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے اور صارفین کو اذیت الگ سے ہوتی ہے۔

کیا آپ کے خیال میں دہشت گردی کو روکنے کا واحد حل موبائل فون سروس پر پابندی لگا دینا ہی ہے؟ یا اس بارے میں ایک سنجیدہ پالیسی مرتب کیے جانے کی ضرورت ہے؟