Emoticons کا زمانہ ہوا پرانا اب استعمال کریں Humoticons

اگر آپ انٹرنیٹ سے وابستہ ہیں تو یقیناً آپ Emoticons سے تو ضرور واقف ہونگے ۔ آپ اکثر انٹرنیٹ پر دوستوں سے باتیں کرتے ہوئے انکا استعمال کرتے ہیں۔ Emoticons دراصل آپکے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور وہ بات جو آپ الفاظ میں نہیں بیان کر سکتے اسکے لیے آپ Emoticons کا سہارا لیتے ہیں۔ Emoticons کا استعمال آج کل موبائل ایس ایم ایس میں بھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔

مختلف ادوار میں Emoticonsکی مختلف صورتیں رہی ہیں، پہلے پہل یہ صرف  نمبروں اور حروف کو ملا کر بنائے جاتے تھے، پھر تصاویر یا Smilies کا دور آیا اور پھر متحرک Emoticons. مختلف ایپلی کیشنز جیسے یاہو، فیس بک ، سکائیپ ، جی میل ، ونڈوز میسنجر وغیرہ مختلف قسم کی Emoticons کا استعمال کر تے ہیں۔ آج کل بیشتر ایپلی کیشنز میں Smiley کا استعمال ہوتا ہے جن کی مثالیں کچھ یوں ہیں۔

گو کہ Smiley میں انسانی چہرہ کی طرز کا کارٹون ہی دکھایا جاتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اپنی اصل تصویر کو ہی Emoticon کے طور پر استعمال کر سکیں؟ جی ہاں اب سکائیپ کی جانب سے فیس بک صارفین کے لیے  ایک نئی سروس متعارف کروائی گئی ہےجسے Humoticons کا نام دیا گیا ہے۔


اس نئی ایپلی کیشن کی بدولت اب آپ کو نیلے پیلے Emoticons  استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آپ بذریعہ ویب کیمرہ اپنی تصویر کھینچ کر یا ویسے کوئی تصویر اپ لوڈ کرکے اسے بطور Emoticon استعمال کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ آپ اسکے ذریعے 5 تصاویر کو ملا کر ایک متحرک Emoticon بھی بنا سکتے ہیں۔

آپ انہیں اپنی فیس بک ٹائم لائن پر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ سکائیپ گیلری میں بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ ہے نہ مزیدار سروس تو پھر اسے ابھی ٹرائی کیجئے:  http://apps.facebook.com/humoticons