موبی لنک جاز دو نئے پیکجز اب بات منٹوں کی نہیں سیکنڈوں کی

موبی لنک کی جانب سے آج یکے بعد دیگرے  دو نئے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

جاز فرسٹ پیکج:
جاز فرسٹ پیکج صارفین کو تمام نیٹورکس پر 80 پیسے فی تیس سیکنڈ کے کال ریٹس فراہم کرتا ہے۔ یعنی نہ صرف موبی لنک بلکہ پاکستان کے تمام موبائل نیٹورکس اور پی ٹی سی ایل پر  فی تیس سیکنڈ کال کے چارجز 80 پیسے علاوہ ٹیکس ہونگے۔

اس پیکج میں ایس ایم ایس چارجز کافی زیادہ رکھے گئے ہیں جو موبی لنک نمبرز کے لیے 1 روپیہ علاوہ ٹیکس فی ایس ایم ایس اور دوسرے نیٹورکس کے لیے 1.5 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔

موبی لنک کا یہ نیا پیکج تمام نئی جاز سمز اور موبائل نمبر پورٹیبیلٹی والی سمز پر پہلے سے دستیاب ہوگا۔ جبکہ پرانے صارفین 123 ملا کر اپنا پیکج تبدیل کر سکتے ہیں۔

جاز فی سیکنڈ پیکج:
موبی لنک کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے اس پیکج میں صارفین پاکستان کے تمام موبائل نیٹورکس اور لینڈ لائین پر صرف 2 پیسہ فی سیکنڈ کے حساب سے کال کرسکتے ہیں۔ فی سیکنڈ چارجز اس سے قبل وارد کی جانب سے متعارف کروائے گئے تھے اور گذشتہ روز ہی یوفون کی جانب سے 10 سیکنڈ پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ موبی لنک نے یوفون سے مقابلہ بازی کے لیے یہ نیا پیکج متعارف کروایا ہے۔

پیکج حاصل کرنے کا طریقہ:
جاز فی سیکنڈ پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #222* ملائیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ پیکج 10 فروری 2012 تک دستیاب ہے۔
  • اس پیکج کی معیاد 24 گھنٹے ہے۔ معیاد ختم ہونے پر پیکج کی تجدید خود بخود نہیں ہوگی۔ بلکہ صارف کو دوبارہ #222* ملا کر پیکج منتخب کرنا ہوگا۔
  • پیکج منتخب کرنے کے چارجز ہر بار 3.99 روپے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہونگے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔