کراچی سے مفت کال ملائیں : موبی لنک جاز کے ساتھ

حال ہی میں موبی لنک کی جانب سے جانب سے کراچی کے جاز صارفین کے لئے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جسے ’کراچی آفر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس آفر کے ذریعے صارفین3.99 روپے علاوہ ٹیکس میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک پورے ملک میں تمام موبی لنک نمبروں پر مفت کال کر سکتے ہیں۔

آفر منتخب کرنے کا طریقہ:

  • اس آفر کو منتخب کرنے کے لئے آپکا ٹیرف پلان ’جاز ایزی پیکج‘ ہونا چاہیے لہذاپہلے اس پیکج کو منتخب کرنے کے لئے 123 ڈائل کریں۔
  • جاز ایزی پیکج پر منتقل ہونے کے بعد آفر منتخب کرنے کے لئے #108* ملائیے۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر کی معیاد ایک دن ہے۔
  • شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک آن نیٹ اور آف نیٹ نمبروں پرکال چارجز 90 پیسے فی  تیس سیکنڈ علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  •  سم خریدنے کے بعد پہلی دفعہ پیکج منتحب کرنے کے کوئی چارجز نہیں لیکن بعد میں ہر بار پیکج تبدیل کرنے پر 10 روپے علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے۔
  •  آفر صرف جاز ایزی پیکج کے لئے موثر ہے۔
  • پرانے جاز ایزی پیکج کے صارفین یہ آفر حاصل نہیں کر سکتے مزید معلومات کے لئے 111 ملائیے۔
  • جاز لیٹ نائٹ آفر اور 24 گھنٹہ آفر والے صارفین کو پہلے ان آفرز کو ان سبسکرائب کرانا ہوگا۔
  •  آفر صرف کراچی کے علاقے تک محدود ہے۔ کراچی سے باہر رہنے والے افراد اس آفر سے مستفید نہیں ہوسکتے۔
  • اگر آپ آفر منتخب کرنے کے بعد کراچی سے باہر چلے جاتے ہیں تو آفر غیر موثر ہوجائے گی۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔