چھوٹا سا اک پیکج ہوں پر کام کروں میں بڑے بڑے

یوفون کی جانب سے نت نئے پیکج تو اکثر ہی متعارف کروائے جاتے ہیں، کبھی 1 منٹ پیکج تو کبھی 3 منٹ ، کبھی دھانسو آفرتو کبھی گھنٹہ آفرز۔ لیکن اس بار یوفون نے ایک اور انوکھا پیکج متعارف کروایا ہے اور وہ ہے 10 سیکنڈ پیکج۔ اس پیکج کے ذریعے آپ 25 پیسے میں تمام نیٹورکس پر 10 سیکنڈ کی کال کرسکتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی روزانہ چارجز کے۔

10 سیکنڈ میں انسان کیا بات کر سکتا ہے اس کا اندازہ تو آپ خود لگائیں۔ اکثر اوقات  بیس پچیس سیکنڈ تو سلام دعااور حال احوال میں ہی صرف ہوجاتے ہیں۔لیکن چند دوست ایسے بھی ہونگے جنہیں اس پیکج کا فائدہ ہوگا۔ مثال کے طور پر آپ نے فون کر کے دوست سے پوچھ لیا کہ بھائی کلاس میں پروفیسر صاحب آگئے یا نہیں؟ یا پھر بیگم نے میاں صاحب کو 10 سیکنڈ کی کال کی اور بول دیا کہ آٹا اور گھی ختم ہوچکا ہے۔

وہ لوگ جو پیسے بھی بچانا چاہتے ہیں اور ایس ایم ایس کرنے سے بھی انکی جان جاتی ہے انکے لیے یہ انتہائی موزوں پیکج ہے۔ یا پھرایسے مواقع کے  لیے جب  اکثر لوگ آپ کے ایس ایم ایس کا جواب نہیں دیتے اور بعد میں مکر جاتے ہیں کہ ہمیں تو ایس ایم ایس ملا ہی نہیں۔لیکن پھر بھی میرا یہی خیال ہے کہ 10 سیکنڈ انتہائی کم ہوتے ہیں آپ کا کیا خیال ہے؟

پیکج حاصل کرنے کا طریقہ:
اس پیکج کو سبسکرائیب کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #11*ملائیں۔

شرائط وضوابط:

  • پیکج منتخب کرنے کے چارجز  ایک دفعہ 10 روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • یہ پیکج صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • اس پیکج میں فرینڈز اینڈ فیملی نمبرز کی سہولت میسر نہیں۔
  • انٹرنیشنل کالز کے چارجز معمول کے مطابق ہی ہونگے۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • یوفون اس بات کا حق محفوظ رکھتا ہے کہ کسی بھی وقت آفر کو ختم کر دے۔