یوفون کی لاہور ، قصور اور سرگودھا کے صارفین کے لیے خصوصی آفر

آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے سال پاکستان میں پہلی بار زونگ کی جانب سے محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ کا آغاز کیا گیا تھا جسے صارفین کی جانب سے بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی۔

زونگ کی اس پرکشش آفر کے پیچھے اس وقت کے مارکیٹنگ ہیڈ سلمان وصی کا ہاتھ تھا جو اب یوفون کا حصہ ہے لہذا یوفون کی جانب سے بھی دھڑا دھڑ لوکیشن بیسڈ چارجنگ کی آفرز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

یوفون کی حالیہ آفر میں محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ کو لاہور، قصور اور سرگودھا میں متعارف کروایا گیا ہے۔اس آفر کے ذریعے صارفین 6.99 روپے علاوہ ٹیکس کی ادائیگی کر کے پورا دن تمام یوفون نمبرز، پی ٹی سی لینڈ لائین اور وی فون پر جتنی چاہے کالز کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • لاہور کے صارفین آفر منتخب کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #96* ملائیں اور آفر کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے نئے ایس ایم ایس میں Unsub لکھ کر اسے 3596 پر بھیج دیں۔
  • قصور کے صارفین آفر منتخب کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #97* ملائیں اور آفر کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے نئے ایس ایم ایس میں Unsub لکھ کر اسے 3597 پر بھیج دیں۔
  • سرگودھا کے صارفین آفر منتخب کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #95*ملائیں اور آفر کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے نئے ایس ایم ایس میں Unsub لکھ کر اسے 3595 پر بھیج دیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر لاہور، قصور اور سرگودھا ڈسٹرکٹ کے منتخب علاقوں میں ہی میسرہے۔
  • فی کال سیٹ اپ چارجز 1 پیسہ چارج کیے جائیں گے۔
  • دوسرے نیٹورک یا شارٹ کوڈز پر کی جانے والی تمام کالز ، ایس ایم ایس، جی پی آر ایس اور دیگر سروسز منتخب کردہ پیکج کے مطابق ہی چارج ہونگی۔
  • اس آفر کے ذریعے کانفرنس کال کرنا ممکن نہیں۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہیں۔