کراچی کے صارفین کے لیے وارد کی خصوصی آفر

گذشتہ روز وارد کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ کی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ کراچی آفر کے ذریعے وارد کے صارفین رات 12 سے دوپہر 12 بجے تک پورے پاکستان میں تمام وارد نمبروں پر لامحدود کالز کر سکتے ہیں۔

آفر حاصل کرنے کا طریقہ:

  • کراچی آفر حاصل کرنے کے لیے صارف کا کراچی میں موجود ہونا ضروری۔ اگر آپ کراچی سے باہر ہیں اور یہ آفر سبسکرائیب کرتے ہیں تو آپکے اکاؤنٹ سے پیسے تو کاٹ لیے جائیں گے لیکن آپ کو آفر فراہم نہیں کی جائے گی۔
  • آفر منتخب کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے KHI یا پھر Karachi لکھ کر اسے 4337 پر ارسال کر دیں۔
  • آفر کے چارجز 3.99روپے علاوہ ٹیکس روزانہ ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • وارد کراچی آفر صرف کراچی کے صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر کی معیاد رات 12 بجے تک ہے، جسکے بعد صارف کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ بیلنس موجود ہونے پر اسکی تجدید خود بخود ہوجایا کرے گی۔
  • اگر صارف کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ بیلنس موجود نہیں تو پھر آفر ڈی ایکٹیویٹ ہوجائے گی اور بیلنس ڈلوانے پر صارف کو آفر دوبارہ سبسکرائیب کرنا ہوگی۔
  • آفر کے اوقات کے علاوہ اور تمام دوسرے نیٹورکس پر کی جانے والی کالز اور ایس ایم ایس معمول کے پیکج پلان کے مطابق ہی چارج کیے جائیں گے۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے صرف پری پیڈ نمبروں پر دستیاب ہے۔
  • تمام ٹیکس اور ڈیوٹی شامل ہونگے۔

گو کہ وارد کی یہ آفر یقیناً بہت اچھی ہے، لیکن اس سے قبل زونگ ، یوفون اور ٹیلی نار ایسی آفرز صرف ایک شہر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے لیے متعارف کروا چکے ہیں اور وہ بھی پورے 24 گھنٹے کے لیے۔ آپ کا کیا خیال ہے ، کیا یہ آفر باقی نیٹورکس کی آفرز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے؟