اب یوفون کے ساتھ دنیا بھر کی زبانیں سیکھیں

یوفون کی جانب سے آج ایک نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سروس کو یوفون لینگوئیج کوچ کا نام دیا گیا ہے اور اسکے ذریعے صارفین عربی ، انگریزی اور فرانسیسی زبان سیکھ سکتےہیں۔

اس سروس کے ذریعے صارفین نہ صرف کسی بھی لفظ یا فقرےیا فقرہ کا مفہوم جان سکتے ہیں بلکہ اس کا تلفظ بھی جان سکتے ہیں۔ فی الوقت یہ سہولت عربی ، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں کے لیے میسر ہے۔ بہت جلد اس میں ہسپانوی اور جرمن زبان کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔

سروس حاصل کرنے کا طریقہ اور اخراجات کی تفصیل:

  • ماہانہ کے حساب سے سروس منتخب کرنے پر چارجز 15 روپے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہونگے۔ اس کے لیے ‘sub’ لکھ کر 3578 پر ایس ایم ایس ارسال کریں۔
  • سبسکرپشن کے بغیر کسی بھی لفظ یا فقرے کا مفہوم جاننے کے لیے 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارجز ادا کرنا ہونگے۔
  • عربی زبان سیکھنے کے لیے ‘Av’ لکھ کر ، انگریزی کے لیے ‘Ev’ لکھ کر یا فرانسیسی زبان کے لیے ‘Fv’ لکھ کر 3578 پر ایس ایم ایس ارسال کریں۔
  • اس سروس کے لیے ایک بار 50 پیسے علاوہ ٹیکس آئی وی آر چارجز ادا کرنا ہونگے۔