یوفون کے ساتھ اب کسی بھی نمبر پر اپنی مرضی کی کالر ٹیون سیٹ کریں

اپنے نمبر پر اپنی مرضی کی کالر ٹیون لگانے کے سہولت تو تقریباً تمام کمپنیاں ہی فراہم کرتی ہیں، مگر کسی دوسرے کے نمبر پر اپنی مرضی کی کالر ٹیون لگانا؟ کیا ایسا ممکن ہے؟

یوفون کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی گئی نئی سروس مائی ٹیونز کے ذریعے اب آپ پاکستان کے کسی بھی موبائل یا لینڈ لائین نمبر پر اپنی مرضی کی کالر ٹیون سیٹ کر سکتے ہیں۔ یعنی اب اگر آپ اپنے کسی دوست کو کال کریں تو روایتی ٹوں ٹوں یا پھر دوست کی لگائی ہوئی کالر ٹیون سننے کے ضرورت نہیں ہے، بلکہ اب آپ  666 ڈائل کرکے کسی بھی نمبر پر اپنی مرضی کا گانا یا ٹیون سیٹ کر سکتے ہیں۔

سروس چارجز کی تفصیلات:

  • کوئی بھی نئی کالر ٹیون ڈاؤنلوڈ کرنے کے چارجز 5.98 روپے فی ٹیون ہونگے۔
  • اس سروس کے روزانہ چارجز 1.20 روپے ادا کرنا ہونگے۔
  • 666 پر کی گئی تمام کالز 2.99روپے فی منٹ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔

بلاشبہ یہ ایک اچھی اور منفرد آفر ہے، کیونکہ اکثر آپ کے دوستوں نے کوئی ایسا گانا یا ٹیون لگائی ہوتی ہے جو آپ کو پسند نہیں ہوتی لیکن مجبوراً آپ کو وہ ٹیون سننا پڑتی ہے۔ اس آفر میں خرابی صرف یہ ہے کہ اپنی مرضی کی رنگ ٹون سیٹ کرنے کے پیسے تو ادا کرنا ہی ہونگے لیکن روزانہ چارجز بھی آپ کے کھاتے میں ڈال دیے جائیں گے۔