یوفون کے پاس نمبر ختم ، پی ٹی اے کی جانب سے نئے نمبر دینے سے انکار

ذراع کے مطابق پچھلے 6 ماہ سے پی ٹی اے یوفون کو نئے نمبر الاٹ نہیں کر رہا۔ یوفون نے اس سال مارچ میں نئی نمبر سیریز حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔ لیکن متعدد بار یاد دہانی کے باوجود پی ٹی اے کی جانب سے اسکا کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

قوانین کے مطابق ایک موبائل کمپنی نئے نمبروں کے لئے درخواست اسی صورت میں دے سکتی ہے جب اس پاس موجود نمبروں میں سے 60 فیصد سے زائد صارفین کو دیے جا چکے ہوں۔نمبرکسی بھی علاقہ میں صارفین کی تعداد کے حوالے سے فراہم کیے جاتے ہیں۔اسی طرح ایک علاقہ کے لئے الاٹ کیے گئے نمبر دوسرے علاقے میں فروخت نہیں کیے جاسکتے۔

اطلاعات کے مطابق چھوٹے شہروں اور دیہات میں تو یوفون کے پاس ابھی کافی نمبر ہیں لیکن بڑے شہروں میں صرف 15 فیصد نمبر باقی رہ گئے ہیں۔ اور پی ٹی اے کی جانب سے نئے نمبر نہ ملنے پر کمپنی پریشانی کا شکار ہے۔

منبع