ترکی کی کمپنی نے 65 انچ کی اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ تیار کرلی

گو کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں چیزوں کوسہولت کے لیے چھوٹے سے چھوٹا کیا جارہا ہے ، جیسا کہ پہلے ڈیسکٹاپ کمپیوٹر پھر لیپ ٹاپس اور اب ٹیبلیٹ کمپیوٹر۔ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ آپ انہیں باآسانی اپنے ساتھ لیے گھوم سکتے ہیں اور یہ آپ کو ضرورت کے تمام فیچر مہیا کرتی ہیں۔ لیکن ترکی کی کمپنی ارڈچ نے 65 انچ کی ٹیبلیٹ بنا کر پوری دنیا کوحیران کر دیا ہے۔

یقیناً آپ اسے اپنے ساتھ اٹھائے گھوم تو نہیں سکتے لیکن یہ اس مقصد کے لیے بنائی بھی نہیں گئی لیکن اس ٹیبلیٹ پر ہائی ڈیفینیشن کے مزے ضرور اٹھا سکتےہیں۔فی الوقت اس میں 2 ٹچ سنسر استعمال کیے گئے ہیں لہذا ابھی ملٹی ٹچ فنکشنر کام نہیں کرتے۔

اس ٹیبلیٹ کو 10 انچ کی ایک دوسری اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ یہ ٹیبلیٹ گوگل اینڈرائیڈ ہنی کومب سے مزین ہے اوراس ٹیبلیٹ میں 1 جی بی ریم ، 16 جی بی میموری ، تھری جی ، وائی فائی اور دو کیمرے نصب ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس ٹیبلیٹ کی تیاری اور بڑے پیمانے پر فروخت کے حوالے سے مختلف کاروباری اور تعلیمی اداروں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔ ٹیبلیٹ کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

منبع