تختی 7: افواج پاکستان کی جانب سے ایک اور ٹیبلیٹ متعارف

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل افواج پاکستان کے ادارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے گوگل اینڈرائیڈ سے مزین ٹیبلیٹ کمپیوٹرPAC Pad1 اور دیگر گیجٹس متعارف کروائے گئے تھے۔ عام چائنہ ٹیبلیٹس کے مقابلہ میں زیادہ قیمت،  کم فیچرز اور مناسب سیلز چینل کی عدم دستیابی کے باعث یہ ٹیبلیٹ کمپیوٹر عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

حال ہی میں ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے ’تختی 7‘ کے نام سے ایک نئی ٹیبلیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔ جو کہ پچھلی ٹیبلیٹ سے کچھ بہتر ہے۔  اس ٹیبلیٹ کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 1GHz اے آر ایم پراسیسر
  • 512MB ریم
  •  8GB میموری اور 32GB تک میموری کارڈ کی سہولت
  • گوگل اینڈرائیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ
  • ویڈیو کالنگ کیمرہ ، 7 انچ لمبی سکرین ، وائی فائی اور منی یو ایس بی
  • جی سنسر، ایچ ڈی ایم آئی

اس ٹیبلیٹ کے حوالے سے پہلے یہ افواہ بھی گردش کرتی رہی کہ اس میں ڈول کور پراسیسر کا استعمال کیا گیا ہے لیکن بعد ازاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس میں سنگل کور پراسیسر ہی نصب ہے۔ PAC Pad 1 ہی کی طرح اس ٹیبلیٹ کی قیمت بھی 15500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ گو کہ پچھلی ٹیبلیٹ کی نسبت یہ زیادہ اچھے فیچرز کی حامل ہے لیکن بازار میں اسی قیمت میں اس سے بہتر ٹیبلیٹ کمپیوٹر دستیاب ہیں، جیسے آئینول ارورا جس میں نہ صرف زیادہ ریم اور اچھا پراسیسر استعمال کیا گیا ہے ، بلکہ یہ ٹیبلیٹ IPS سکرین سے مزین ہے جو کہ بہتر ریزولیوشن اور کسی بھی زاویہ سے دیکھنے پر بہترین ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔

ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ ٹیبلیٹ فی الوقت صرف روالپنڈی میں دستیاب ہے جو کہ اس پتہ سے خریدی جاسکتی ہے۔
مکان نمبر 804 گلی نمبر 1 ، چکلالہ سکیم 3 راولپنڈی۔ فون 0092515153958 ای میل sales@cpmc.pk

اس ٹیبلیٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: