ایچ پی کی پہلی اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ : سلیٹ 7

ایچ پی کی جانب سے حال ہی میں کمپنی کی پہلی اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ Slate 7 متعارف کروائی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ کے جدید ترین ورژن جیلی بین سے مزین اس ٹیبلیٹ کی قیمت صرف 170 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
slate7
ڈیسکٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے بعد اب ٹیبلیٹس کا رواج عام ہوتا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ جلدہی ٹیبلیٹس روایتی کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی جگہ لے لیں گی۔ اسی رجحان نے پیش نظر ایچ پی نے ایک بار پھر ٹیبلیٹ اور سمارٹ فون انڈسٹری میں واپسی اختیار کی ہے۔ سلیٹ 7 کے بعد کمپنی جلد مزید ٹیبلٹس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
slate-front
موبائل ورلڈ کانگرس میلے میں پیش کی جانے والی اس ٹیبلیٹ کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 7انچ لمبی ریزولیوشن اور 600×1024 سکرین
  • FFS+ ایل سی ڈی
  • 1.6GHz ڈؤل کور A9 پراسیسر اور 1GB ریم
  • 8GB میموری اور مائیکروایس ڈی کارڈ کی سہولت
  • پشت پر 3 میگا پکزل اور سامنے کی جانب VGA کیمرہ
  • وائی فائی، بلیوٹوتھ، سٹیریو سپیکرز اور Beats Audio
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1 اور ایچ پی ای پرنٹ

slate72
ایچ پی کے نمائیندے البرٹو ٹوریس کے مطابق یہ ٹیبلیٹ گوگل نیکسس 7 کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں گوگل نیکسس 7 کواڈ کور ٹیگرا 3 پراسیسر سے مزین ہے اور اس میں جی پی ایس اور این ایف سی جیسی جدید سہولیات بھی موجودہیں۔ اسکے علاوہ اسکی سکرین اور پکچر کوالٹی بھی سلیٹ 7 سے بہت بہتر ہے۔

ایچ پی کی یہ نئی ٹیبلیٹ اپریل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

منبع