زونگ لایا خرید و فروخت کا ایک نیا نظام : زیڈ مارٹ

زونگ کی جانب سے زیڈ مارٹ نامی ایک موبائل اور آن لائین خرید و فروخت کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔اس سہولت کے ذریعے صارفین بذریعہ موبائل اور انٹرنیٹ دونوں طرح سے کوئی بھی چیز خرید اور بیچ سکیں گے۔

اس نظام کے ذریعے صارفین کو جس چیز یا سہولت کی ضرورت ہو گی یا اگر وہ کوئی چیز بیچنا چاہ رہے ہیں تو  وہ زیڈ مارٹ کے ذریعے اپنا پیغام ارسال کریں گے  اور اس طرح خریدار ان کا اشتہار دیکھ کر ان سے رابطہ کر لیں گے۔یہ نظام آپکو آپکے گھر سے قریب ترین لوگوں کی فہرست پہلے فراہم کرے گا۔

صارفین اس نظام کے ذریعے مکان خریدنے ، گاڑی بیچنے ، لیپ ٹاپ خریدنے ، یا کسی میوزک کنسرٹ کی ٹکٹیں بیچنے وغیرہ،  غرض بہت سے کام لے سکتے ہیں۔ یہ سہولت عام صارفین اور کاروباری افراد دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوفون کی جانب سے بھی uBazar کے نام سے اس سے ملتی جلتی سروس موجود ہے۔

سروس حاصل کرنے کا طریقہ:

  • ایس ایم ایس میں sub لکھیے اور سپیس دے کر free لکھیں اور اسے 8229 پر بھیج دیں.
    sub<space>free
  • صارف کو ایک جوابی ایس ایم ایس میں ایک پاسورڈ بھیجا جائے گا۔
  • صارف اپنی پروفائل بذریعہ ویب سائیٹ یا ایس ایم ایس مکمل کر سکتا ہے۔
  • بذریعہ انٹرنیٹ یا موبائل انٹرنیٹ یہ سہولت استعمال کرنے کے لئے یہ ویب سائیٹ ملاحظہ کریں http://zmart.zong.com.pk
  • اب صارف اشتہار بھیج یا کسی دوسرے کا اشتہار دیکھ سکتاہے۔

دیگر تفصیلات:

  • یہ سہولت ایک ماہ یعنی یکم نومبر 2011 تک مفت ہے۔
  • بذریعہ موبائل انٹرنیٹ یہ سہولت استعمال کرنے پر جی پی آر ایس کے چارجز لاگو ہونگے۔
  • سروس ختم کرنے کے لئے unsub لکھ کر 8229 پر ایس ایم ایس ارسال کریں۔
  • اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے ایس ایم ایس کرنا لازمی ہے۔