ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

مائیکروسافٹ کی جانب سے آفس کے نئے ورژن کا کسٹمر پری ویو جاری کر دیا گیا

by محمد زہیر چوھان July 17, 2012, 8:38 pm 2 Comments

مائیکروسافٹ کی جانب سے آج آفس کے نئے ورژن ، آفس 2013 کا پری ویوجاری کر دیا گیا ہے۔اس نئے ورژن میں جہاں ڈیزائن میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں وہیں اس میں بہت سے نئے فنکشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ (ڈاونلوڈ لنک تحریر کے اختتام پر ملاحظہ کیجئے)

مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 8 کی طرح آفس کے لوگو کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، اسی طرح آفس میں شامل تمام ایپلی کیشنز جیسے ورڈ ، پاور پوائینٹ اور ایکسل وغیرہ کے لوگوز کو بھی بدل دیا گیا ہے۔ایپلی کیشنزکے انٹرفیس کو ونڈوز 8 کے میٹروانٹرفیس سے مشابہت دی گئی ہے۔چونکہ نئی آنے والی ونڈوز 8 خاص طور پر ٹچ سکرین ڈیوائسسز کے لیے ترتیب دی گئی ہے اسی لیے نئے آفس میں بھی ٹچ کے فنکشنز کو شامل کیا گیا ہے، اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آفس کو ڈیسکٹاپ پر استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ ماؤس اور کی بورڈ استعمال کرنے والے صارفین بھی اسے اتنا ہی مفید پائیں گے۔

نیا آفس رواں سال ونڈوز 8 کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ آفس 365 کے بھی مختلف پیکج متعارف کروائے جائیں گے۔ جس میں صارفین کو کلاؤڈ سروسز اور سکائپ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ ونڈوز8 ٹیبلیٹ صارفین کو آفس ونڈوز کے ساتھ ہی فراہم کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آفس کا نیا ورژن صرف ونڈوز 7 اور ونڈوز8 پر ہی چلایا جاسکتا ہے۔ لہذا اگر آپ ایکس پی یا وزٹا صارف ہیں تو بہت معذرت۔ آفس کا پری ویو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجئے۔

مزید تحاریر:

  1. مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 کے مختلف ایڈیشنز کے نام جاری کر دیے
  2. مائیکروسافٹ کی جانب سے پاکستان میں آفس 365 پیش کر دیا گیا
  3. چین نے مائیکروسافٹ سے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ جاری رکھنے کی اپیل کر دی

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے”Capture the Future” مُہم کا آغاز کر دیا گیا

  • ویوو نے نیا سمارٹ فون Y200 پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

  • ویوو کا جدیدسمارٹ فون Y27s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  • ویوو Y17s اب4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں دستیاب

  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ٹیلی نار کے 100 فیصد بزنس کو خرید لیا

  • جی ٹی اے 6 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، گیم 2025 میں لانچ کی جائے گی

  • وٹس ایپ کی جانب سے ای میل ویریفیکیشن کا نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

  • نادرا کی نئی بائیکر سروس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

تلاش کیجئے

© 2011 - 2023 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top