Nothing کے نئے Ear (stick) وائرلیس ایئربڈز 26 اکتوبر کو متعارف کروائے جائیں گے

الیکٹرک مصنوعات بنانے والی ایک نئی کمپنی Nothing کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی وہ نئے ٹرووائرلیس ایئر بڈز متعارف کروانے جارہے ہیں۔ اس کمپنی کی جانب سے حال ہی میں اپنا پہلا فون بھی متعارف کروایا ہے جسے عالمی سطح پرخوب پذیرائی ملی۔


Nothing کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے یہ نئے ایئربڈز، Ear (stick) کہلائیں گے اور آج اسکی لانچ کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جو 26 اکتوبر 2022 ہے۔

اگر آپ اس نئے ایئربڈز سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ صفحہ ملاحظہ کیجئے اور اپنی معلومات فراہم کریں، تاکہ کمپنی اس حوالہ سے آپ سے رابطہ کر سکے۔

Nothing کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نئے ایئربڈز آپ کے کانوں کی مناسبت سے تیار کیے گئے ہیں اور نہ صرف انکی آواز بلکہ انکا ڈیزائن اور چارجنگ کیس بھی بہت منفرد ہے۔