ڈی جوس ہفتہ وار 150 روپے مفت بیلنس اور 4 جی انٹرنیٹ

ڈی جوس نے اپنے صارفین کے لیئے ایک نئی آفر متعارف کروائی ہے جس کو سبسکرائب کرکے آپ ایک ہفتے کے لیئے 4 جی انٹرنیٹ اور 150 روپے کا مفت بیلنس حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بیلنس آپ کالز اور ایس ایم ایس کرنے کے لیئے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو 4 جی انٹرنیٹ اسپیڈ پر 1250 ایم بی ڈیٹا استعمال کرنے کی سہولت ہے۔

djuice-4g-itnama

آفر کی خصوصیات

  • 4 جی اسپیڈ پر 1250 ایم بی انٹرنیٹ ڈیٹا
  • 150 روپے کا مفت بیلنس جو کسی بھی نیٹ ورک پر کال اور ایس ایم ایس کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے
  • اس آفر کی معیاد ایک ہفتہ ہے

سبسکرائب کرنے کا طریقہ

  • سبسکرائب کرنے کے لیئے اپنے فون سے #75*345* ملائیں، بقیہ بیلنس چیک کرنے کے لیئے #200* ملائیں جبکہ بقیہ انٹرنیٹ ایم بی چیک کرنے کے لیئے #999* ملائیں

شرائط و ضوابط

  • 150 روپے کا بیلنس تمام پاکستانی نیٹ ورکس پر کال اور ایس ایم ایس کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے، بین الاقوامی کالز اور کوئی بھی آفر سبسکرائب کرنے پر چارجز علیحدہ چارج کیئے جائیں گے
  • 150 روپے کا مفت بیلنس استعمال کرنے کے لیئے آپ کے پاس کم از کم 1.50 روپے اصل بیلنس موجود ہونا لازمی ہے
  • اگر پہلے سے مفت منٹ یا ایس ایم ایس آپ کے نمبر پر موجود ہوں تو مفت بیلنس کے استعمال سے قبل وہ استعمال ہوں گے
  • یہ آفر محدود مدت کے لیئے ہے
  • 1250 ایم بی ختم ہونے کی صورت میں آپ کے بیلنس سے کٹوتی کی جائے گی یاد رہے یہ کٹوتی مفت بیلنس سے نہیں کی جائے گی
  • یہ 4 جی بنڈل 4 جی کے ساتھ ساتھ 3 جی اور 2 جی پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

قیمت

  • اس آفر کی قیمت اگر آپ آن لائن سبسکرائب کریں تو 75 روپے ہے جبکہ موبائل نمبر سے سبسکرائب کرنے پر قیمت 85 روپے ہے۔