انٹرنیٹ میسجنگ کے دور میں ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس بنڈل سہولت

ٹیلی نار نے اپنے ایس ایم ایس بنڈل میں ایک نئے بنڈل کا اضافہ کرتے ہوئے اب صارفین کو سہولت دی ہے کہ وہ صرف 11 روپے استعمال کرکے ہفتہ وار 1000 مفت ایس ایم ایس حاصل کرسکیں۔ یہ ایس ایم ایس پاکستان میں موجود تمام موبائل نیٹ ورکس پر ارسال کرکے استعمال کیئے جاسکتے ہیں۔ مگر ایک بات بتائیں کیا انٹرنیٹ کے اس دور میں اب بھی ایس ایم ایس پہلے جیسی مقبولیت رکھتا ہے؟

خیر وہ افراد جو موبائل انٹرنیٹ سے ابھی ناواقف ہیں شاید وہ ایس ایم ایس پیکجز استعمال کرتے ہوں، مگر اس لحاظ سے اس پیکج کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ مجھے یاد ہے کہ شروع شروع میں کمپنیاں اتنے ایس ایم ایس دو تین روپے میں فراہم کرتی تھیں۔

weekly-telenor-sms-itnama

آفر کی تفصیلات

  • 1000 ایس ایم ایس
  • یہ ایس ایم ایس تمام پاکستانی موبائل نیٹ ورکس کے لیئے ہیں
  • آفر کی معیاد 7 دن ہے

سبسکرائب کا طریقہ

آفر کو سبسکرائب کرنے کے لیئے اپنے ٹیلی نار ٹاک شاک نمبر سے *345*117# ملائیں۔

قیمت

ٹیلی نار ہفتہ وار ایس ایم ایس بنڈل کی قیمت 11 روپے بشمول ٹیکس ہے۔

شرائط و ضوابط

  • مفت ایس ایم ایس تمام نیٹ ورکس کے لیئے ہیں۔
  • تمام ٹیلی نار ٹاک شاک صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیئے ہے۔
  • وفاق، بلوچستان، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں 0.84 فیصد چارجز زیادہ وصول کیئے جائیں گے۔
  • بقیہ ایس ایم ایس کی تعداد معلوم کرنے کے لیئے *111# ملائیں۔
  • ہر بار یقیہ ایس ایم ایس کی تفصیلات جاننے پر  چارچز 24 پیسے وصول کیئے جائیں گے۔