کیا پاکستان میں بہت جلد 5G ٹیکنالوجی لانچ کر دی جائے گی؟

پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حکومت بہت جلد ملک میں جدید 5G ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سٹارٹ اپ کپ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں انہوں نے نوجوان کاروباری افراد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی نے جہاں پاکستانیوں کوہر شعبہ میں مدد فراہم کی ہے وہیں جلد وہ 5G ٹیکنالوجی سے بھی مستفیذ ہوپائیں گے۔

5g-pakistan

یہ دعوی بالکل غلط ہے

تاہم وزیرمنصوبہ بندی کا یہ خواب شاید اتنی جلدی پورا نہ ہوسکے۔ کیونکہ ابھی تو 5G ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور اگر اسکی سٹینڈرڈائزیشن ہوبھی جاتی ہے تو ممکن نہیں کہ 2020 سے قبل دنیا کہ کسی بھی ملک میں یہ ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر لانچ کی جاسکے۔

پاکستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنی زونگ اس گروپ میں شامل تو ہے جو سب سے پہلے 5G کی ٹیسٹنگ کریں گے تاہم ٹیسٹنگ کے لیے بھی ابھی کم از کم دو تین سال درکار ہیں۔ لہذا وزیر منصوبہ بندی کا یہ کہنا کہ 5G ٹیکنالوجی جلد پاکستان میں دستیاب ہوگی بالکل غلط ہے۔

عالمی ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ابھی تو پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی تھری جی اور فور جی سروسز بھی غیر معیاری ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے بلند و بالا دعوی کرنے کی بجائے ٹیلی کام کمپنیوں کو اس بات کی پابند کرے کہ وہ صارفین کو بہتر سروسز فراہم کریں۔