الکاٹل نے پاکستان میں یونائیٹڈ موبائل کے ساتھ معاہدہ کر لیا

چینی موبائل ساز کمپنی الکاٹل، جس نے کچھ عرصہ قبل ہی پاکستانی موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔ اب یونائیٹڈ موبائل کے اشتراک سے کام کرئے گی۔ الکاٹل چین کے ایک بڑے کاروباری ادارے TCL کی ذیلی کمپنی ہے، جو اپنے سمارٹ فون اور فیچر فونز کے حوالے سے یورپی ممالک میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔

alcatel-onetouch

معاہدے کا اعلان گذشتہ روز کراچی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ الکاٹل کے تمام سمارٹ فون اب یونائیٹڈ موبائل کے ڈسٹری بیوشن نیٹورک کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے اور وارنٹی کلیمز کے لیے بھی یونائیٹڈ موبائل ہی ذمہ دار ہوگی۔

الکاٹل نے کم و بیش 3 ماہ پہلے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی اسی وقت 25 ہزار سے 4 ہزار روپے مالیت کے سمارٹ اور فیچر فون فروخت کررہی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ موبائل سے قبل الکاٹل پاکستان کے ایک اور بڑے ڈسٹری بیوٹر i2 Pakistan کے ساتھ کام کررہی تھی۔ تاہم 3 ماہ کے دوران الکاٹل فونز صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یونائیٹڈ موبائل پاکستان میں الکاٹل فونز بیچ پاتی ہے یا اس کے اپنے برانڈ “وائس” کی طرح یہ فون بھی ناکام رہیں گے۔