یونائیٹڈ موبائل نے اوکٹا کور پراسیسر سے مزین وائس X5 متعارف کروا دیا

یونائیٹڈ موبائل کی جانب سے آج پاکستان میں پہلی بار اوکٹا کور پراسیسر کا حامل نیا سمارٹ فون وائس X5 متعارف کروایا گیا۔ کمپنی کے دعوی کے مطابق انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ پہلی بار آٹھ کورز سے مزین فون متعارف کروایا ہے۔

voice x5
وائس برانڈ یونائیٹڈ موبائل نے گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں لانچ کیا۔ دراصل کیو موبائل ہی کی طرح یہ چینی کمپنیوں کے فون ہیں جنہیں پاکستان میں وائس کا ٹھپہ لگا کر فروخت کیا جارہا ہے۔

وائس X5 اوکٹا کور فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 5 انچ لمبی فل ایچ ڈی OGS سکرین اور 440ppi پکزل ڈینسٹی
  • 1.7GHz اوکٹا کور پراسیسر اور 2GB ریم
  • 16 گیگا بائیٹ میموری اور میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل کیمرہ اور ڈول فلیش، سامنے کی جانب 5 میگا پکزل کیمرہ
  • ڈول سم اور یوایس بی OTG
  • 2000 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.2 آپریٹنگ سسٹم

وائس کا یہ نیا فون ڈیزائن کے اعتبار سے چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی Xiaomi کے MI-2 ماڈل سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ فون کا انٹرفیس بھی اس سے کافی ملتا جلتا ہے جس میں سام سنگ ٹچ وز انٹرفیس کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ تیز رفتار پراسیسر کے حامل اس فون کی کوالٹی تو اچھی ہے تاہم اس میں نصب بیٹری بہت کم سائز کی ہے۔ عام طور اتنی بڑی سکرین کے موبائل فون میں بڑے سائز کی بیٹری نصب کی جاتی ہے، اور 2000mAh بیٹری شاید ہی آپ کو ایک دن کا بیک اپ فراہم کرسکے۔
octa-core
قیمت اور دستیابی:
وائس X5 سمارٹ فون پاکستان بھر میں یونائیٹڈ کی ایک سالہ وارنٹی کے ساتھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

آپ کے خیال میں کیا وائس موبائل دیگر بڑے برانڈز جیسے سام سنگ، سونی، ہواوے اور دیگر پاکستانی برانڈز جیسے کیو موبائل اور جی فائیو وغیرہ کا مقابلہ کر پائے گا؟ اس فون کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے تبصرہ ضرور کیجئے گا۔