انٹل کا وائس اسسٹنٹ، ایپل سری اور گوگل وائس سرچ سے بھی بڑھ کا ہوگا

سمارٹ فون صارفین یقیناً ایپل وائس اسٹنٹ ’سری‘ اور اسی طرح اینڈرائیڈ وائس سرچ کے بارے میں تو ضرور جانتے ہونگے۔ آپ اپنے موبائل کو بول کر کوئی حکم دیتے ہیں اور وہ اس پر عمل کرتا ہے۔

apple

تاہم اس سروس میں ایک بڑی خامی یہ ہے کہ آپ کے صوتی احکامات کو بجا لانے کے لیے موبائل فون کو انٹرنیٹ تک رسائی چاہیے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی موبائل فون کی پراسیسنگ پاور اتنی زیادہ نہیں کہ وہ آپ کی آواز کو ڈیجیٹل سگنل میں تبدیل کرکے ان پر عمل کرسکے۔ اس لیے آپ کی آواز کو کمپریس کرکے انٹرنیٹ کے ذریعے طاقتور سرورز تک بھیجا جاتا ہے جو اسے سافٹوئیر کے لیے قابل فہم بنا کر واپس آپ کے موبائل پر ارسال کرتے ہیں۔

اس سارے عمل میں عام طور پر 5 سے 10 سیکنڈ صرف ہوجاتے ہیں، اور بعض اوقات تو سسٹم آپ کی بات ہی نہیں سمجھ پاتا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب انٹل نے اسکا حل تلاش کر لیا ہے۔ انٹل نے Jarvis نامی نیا پرسنل اسسٹنٹ تیار کیا ہے جو انٹرنیٹ کی مدد کے بغیر آپ کے تمام احکامات بجا لائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلمی سپر ہیرو آئرن مین کے کمپیوٹر اسسٹنٹ کا نام بھی J.A.R.V.I.S ہی ہے۔

intel-jarvis
خبر رساں ادارے Quartz کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو موبائل فون میں منتقل کرنے کے لیے انٹل اب ایک دوسری بڑی کمپنی کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے اور جلد ہی یہ نئی وائس اسسٹنٹ ٹیکنالوجی موبائل فونز میں دستیاب ہوگی۔ 5 سے 10 سیکنڈ کا وقفہ ختم ہوجانے کے بعد یقیناً وائس اسسٹنٹ سے گفتگو کرنا مزید دلچسپ ہوجائے گا، آپ کا کیا خیال ہے؟