الکاٹل نے بالآخر پاکستان میں اپنے فلیگ شپ سمارٹ آئیڈل 4 اور 4 ایس فون متعارف کروا دیے

چینی کمپنی الکاٹل نے آج پاکستان میں اپنے دو نئے سمارٹ فونز الکاٹل آئیڈل 4 اور آئیڈل 4 ایس متعارف کروادیے ہیں۔

چینی کمپنی الکاٹل جو TCL کی ملکیت ہے، گذشتہ تین ماہ سے پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ میں سرگرم ہے۔ تاہم موبائل فونز کی زیادہ قیمت اور چینی برانڈ ہونے کے باعث ابھی تک صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

الکاٹل جس نے پاکستان میں ڈسٹریبیوشن کے لیے حال ہی میں یونائیٹڈ موبائل سے معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل i2 Pakistan کے ساتھ کام کررہی تھی، تاہم ابھی تک الکاٹل موبائل فونز کی فروخت تقریباً صفر ہے، اور صارفین اسے خریدنے سے گریزاں ہیں۔

اس کی ایک بڑی وجہ الکاٹل فونز کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ آئیڈل 4 جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم و بیش 200 امریکی ڈالر ہے، اسے پاکستان میں 28750 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ آئیڈل 4 ایس جسکی قیمت 350 سے 400 امریکی ڈالر ہے، اسکی قیمت 49500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

alcatel 4s

اگر الکاٹل، دیگر کمپنیوں جیسے، سام سنگ، ہواوے یا اوپو سے مقابلہ کی خواہاں ہے تو اسے اپنے موبائل فونز کی قیمتیں کم کرنا ہونگی، ورنہ شاید بہت جلد اسے مارکیٹ سے نکلنا پڑے۔

الکاٹل آئیڈل 4 ایس کے نمایاں فیچرز:

  • 5.5 انچ AMOLED سکرین، 1440×2560 ریزولیوشن
  • کوالکام سنیپ ڈریگن 652 آکٹا کور پراسیسر
  • 3 گیگا بائیٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ سٹوریج
  • 512 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
  • 16 میگا پکزل کیمرہ اور 8 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • 3000 ملی ایمپیئر آور بیٹری اور تیزی سے چارجنگ کی سہولت
  • فور جی ایل ٹی ای اور تھری جی کی سہولت
  • وائی فائی، بلیوٹوتھ، این ایف سی، یوایس بی او ٹی جی
  • اینڈرائیڈ 6 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم
  • مفت ورچوئل ریئلیٹی ہیڈ سیٹ
  • قیمت: 49500 روپے

aclatel-4s

الکاٹل آئیڈل 4 کے نمایاں فیچرز:

  • 5.2 انچ آئ پی ایس سکرین، فل ایچ ڈی ریزولیوشن
  • کوالکام سنیپ ڈریگن 617 آکٹا کور پراسیسر
  • 3 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ سٹوریج
  • 512 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل کیمرہ اور 8 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • 2610 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • فور جی ایل ٹی ای اور تھری جی کی سہولت
  • وائی فائی، بلیوٹوتھ، این ایف سی، یوایس بی او ٹی جی
  • اینڈرائیڈ 6 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم
  • قیمت: 28750 روپے