ٹیلی نار نے تھری جی یو ایس بی ڈونگل سروس متعارف کروا دی

ٹیلی نار کی جانب سے اب اپنے صارفین کے لیے تھری جی یوایس بی ڈونگل سروس متعارف کروادی گئی ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر تیز رفتار ٹیلی نار موبائل انٹرنیٹ کااستعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیلی نار کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اس آفر میں کسی قسم کے اضافی یا پوشیدہ چارجز شامل نہیں ہیں، اور صارفین کی تھری جی سپیڈ پر بھی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

telenor-modem

آفر کی تفصیلات:

سروس حاصل کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے کسٹمر سروس سنٹر سے ٹیلی نار کی یوایس بی ڈونگل حاصل کرنا ہوگی۔ اسکی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے اور اسکے ساتھ تین ماہ تک صارفین کو ماہانہ 500 میگا بائیٹ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

ڈونگل خریدنے والے صارفین کے لیے ڈیٹا بنڈل کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

bundle

  • تمام بنڈلز میں رات 1 سے دن 8 بجے تک انٹرنیٹ کے استعمال پر500 میگا بائیٹ کی حد مقرر ہے تاہم یہ ڈیٹا آپ کے بنڈل سے چارج نہیں کیا جائے گا۔
  •  دن 8 سے رات 1 بجے تک استعمال کیا گیا انٹرنیٹ آپ کے بنڈل سے چارج ہوگا۔

کوئی بھی بنڈل ایکٹیویٹ کروانے کے کے لیے سم اپنے موبائل فون میں ڈال کریا کمپیوٹر سافٹوئیر کی مدد سے SUB لکھ کر 6004 پر بھیجیں اور موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔

ڈونگل کے ساتھ فراہم کیے جانے والے بنڈل اور عام تھری جی بنڈل میں کچھ زیادہ فرق نہیں، تاہم آپ کو رات 1 سے دن 8 تک 500 میگا بائیٹ (ساڑھے 14 گیگا بائیٹ ماہانہ) مفت ڈیٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ تاہم کیا مفت ڈیٹا کی حد عبور کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے چارجز معمول کے مطابق ہونگے، کمپنی کی جانب سے اس بات وضاحت نہیں کی گئی۔

یقیناً دیگر وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں جیسے پی ٹی سی ایل، وائی ٹرایب اور کیوبی کے مقابلے میں یہ انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔ لیکن چونکہ اسکی سروس کا دائرہ کار کافی وسیع ہے لہذا وہ صارفین جو پہلے انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم تھے اب وہ اپنے علاقے میں ٹیلی نار تھری جی سروس استعمال کرسکیں گے۔