ٹیلی نار نے کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروسز کا آغاز کردیا، پیکجز کا اعلان

telenor-3g

ٹیلی نار دوسری کمپنی ہے جس نے یوفون کے بعد پاکستان میں کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں قسم کے صارفین کے لیے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئےہیں جبکہ جلد ہی انٹرنیٹ یوایس بی بھی متعارف کروائی جائے گی۔

ٹیلی نار کے پری پیڈ صارفین روزانہ کم سے کم 15 روپے میں 50 میگا بائیٹ انٹرنیٹ جبکہ ماہانہ 1000 روپے میں کم و بیش 8 گیگا بائیٹ تک انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں، پیکجز کی مکمل تفصیل کچھ یوں ہے:

telenor-3g-prepaid

  • یہ بات نوٹ کرلیں کہ اگر آپ کسی قسم کا پیکج ایکٹیو نہیں کرواتے تو انٹرنیٹ چارجز 10 پیسہ فی 10 کلوبائیٹ ہونگے اور ایک دن میں انٹرنیٹ پر 50 روپے استعمال کرنے کے بعد مزید چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
  • پیکج پلان کی حد عبور کرنے پر بنڈل کی معیاد ختم ہونے تک چارجز 1 پیسہ فی 10 کلو بائیٹ ہونگے۔
  • تھری جی بنڈل کو جی پی آرایس کے ذریعے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم جی پی آر ایس بنڈل کو تھری جی کوریج ایریا میں استعمال نہیں کیا جاسکتا

ٹیلی نار کے پوسٹ پیڈ صارفین 100 روپے میں 10 دنوں کے لیے 150 میگا بائیٹ انٹرنیٹ جبکہ ماہانہ 1000 روپے میں 8 گیگا بائیٹ انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں، پیکجز کی مکمل تفصیل کچھ یوں ہے:

postpaid-3g

  • اگر پوسٹ پیڈ صارفین کسی قسم کا پیکج ایکٹیو نہیں کرواتے تو انٹرنیٹ چارجز 10 پیسہ فی 10 کلوبائیٹ ہونگے۔
  • پیکج پلان کی حد عبور کرنے پر بنڈل کی معیاد ختم ہونے تک چارجز 5 پیسہ فی 10 کلو بائیٹ ہونگے۔
  • یہ انٹرنیٹ بنڈل صرف ٹیلی نار پروفیشنل سمارٹ پلان پر ہی دستیاب ہیں۔

ٹیلی نار کی تھری جی سروس فی الوقت لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں ہی دستیاب ہے۔ تھری جی کوریج کے بارے میں جاننے کے لیے اپنے موبائل سے #7799* ملائیں۔