گاڑیوں کا دشمن گلو بٹ، اب اینڈرائیڈ گیم میں بھی دستیاب

گلو بٹ کے بارے میں تو آپ سبھی جانتے ہونگے، جی ہاں وہی گلو بٹ جو تین روز تک پاکستان کے ٹی وی چینلز اور اخبارات کی سرخیوں کا محور بنا رہا۔ گلو بٹ کی اسی بدنامی کا فائدہ اٹھانے کے لیے لاہور کے ایک گیم سٹوڈیو WeirdScience کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے Gullu نامی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جو تیزی سے مقبولیت پارہی ہے۔
gullu-game

اس گیم کا مرکزی کردار گلو ہے جس کاکام یہ ہے کہ وہ اپنے ڈنڈے کی مدد سے گردوپیش کھڑی گاڑیوں کو تباہ کرے اور بعد میں پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ٹوٹے ہوئے شیشے اکٹھے کرے۔ گیم کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لیے آپ کو سین میں پولیس اور ایک ببرشیر بھی دکھائی دےگا۔

گیم کے گرافکس بہت ہی سادہ ہیں اور اسکا سائز بھی محض 11 میگا بائیٹ کے قریب ہے، مجھے امید ہے کہ ڈیویلپر کی جانب سے جلد اس گیم میں نئے فیچر بھی متعارف کروائے جائیں گے اور وقت پر شیشے نہ توڑنے پر گلو کی پٹائی ہوتی بھی دکھائی جائے گی۔

اگر آپ کو گیم کا یہ آئیڈیا اچھا لگا ہے تو جناب دیر مت کیجئے، ابھی پلے سٹور سے یہ گیم ڈاؤنلوڈ کریں اور اپنے اندر کے گلو کو جی بھر کر اودھم مچانے دیں۔

ڈاؤنلوڈ لنک : https://play.google.com/store/apps/details?id=biz.weirdscience.gullu