زونگ کی مفت سم آفر : 7 دن کے لیے مفت کالز اور گھر جیتنے کا موقع

زونگ کی جانب سے حال ہی میں نئے اور ایم این پی صارفین کے لیے ایک مفت سم آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت زونگ کا نیٹورک جائن کرنے والے صارفین کو سم بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ مفت سم کے ساتھ ساتھ صارفین 50 روپے یا زائد کے ری چارج پر 7 دن تک مفت آن نیٹ کالز کے مزے بھی اٹھا سکیں گے۔

Free-sim

آفر کی تفصیلات:

  • زونگ کی مفت سم آفر کے تحت صارفین کسی بھی قریبی زونگ سروس سنٹر، فرنچائز یا مجاز ریٹیلر سے نئی سم یا اپنا نمبر زونگ کے نیٹورک پر مفت پورٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم مفت کالز حاصل کرنے کے لیے صارف کو کم از کم 50 روپے کا بیلنس لوڈ کروانا ہوگا۔
  • 50 روپے کا بیلنس ری چارج کروانے پر صارف کو 7 دن تک صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام زونگ نمبرز پر مفت کالز کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
  • 100 روپے یا اس سے زیادہ کا بیلنس ری چارج کرنے پر صارف کو نہ صرف 7 دن کے لیے مفت کالز بلکہ ایک نیا گھر جیتنے کا موقع پر فراہم کیا جائے گا۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر 30 اپریل 2013 سے 31 مئی 2013 تک موثر ہے۔
  • یہ آفر صرف نئے یا ایم این پی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • 7 دن کے لیے مفت کالز صرف پہلے ری چارج پر ہی فراہم کی جائیں گی۔ تاہم گھر جیتنے کے لیے ہر 100 روپے کے ری چارج پر ایک انٹری درج کی جائے گی۔
  • تمام شرائط اور ٹیکس لاگو ہونگے۔