زونگ نے بھی ٹیکس بڑھا دیئے

زونگ کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی نے ہر ری چارج پر آپریشنل فیس کو بڑھا کر 2 فیصد کر دیا ہے۔ جو کہ اس سے قبل 1.5 فیصد تھی۔ یعنی اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر 2.39 روپے آپریشنل فیس کی مد میں کاٹے جائیں گے جو جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکسوں کے علاوہ ہیں۔

زونگ کی جانب سے جاری کیا گیا پیغام کچھ یوں ہے:

معزز صارفین اپنی سروسز میں مزید بہتری کے لیے 10 اپریل 2012 سے ہر قسم کے ری چارج پر آپریشنل فیس کو 1.5 فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیلی نار اور یوفون نے بھی اپنے ٹیکسوں میں مزید اضافہ کیا تھا۔ جبکہ موبی لنک گذشتہ سال ہی آپریشنل فیس کو بڑھا کر 2 فیصد کر چکی ہے۔

ٹیلی کام کمپنیاں تو اپنا منافع بڑھانے کے لیےرنگ برنگے  ٹیکس لگاتی ہی رہیں گی اور اسکے لیے کبھی  بہتر سروس تو کبھی اخراجات میں اضافے کا بہانہ لگائیں گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ان ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ دینے کی بجائے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے۔

منبع