دو میں سے ایک زیر سمندر کیبل کی خرابی دور

مختلف اطلاعات اور پی ٹی سی ایل کی تصدیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل IMEWE کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اس کیبل میں ممبئی کے نزدیک خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

undersea
اس کیبل میں خرابی 8 مارچ 2013 کو پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کی 45 Gbps بینڈوتھ ضائع ہوئی۔ کیبل سپلائر کمپنی Alcatel Submarine Networks نے اس ماہ کی 5 تاریخ کو خرابی کا پتہ لگایا اور تین دن کے اندر ہی اسے درست کر دیا۔

IMEWE کیبل کی بحالی کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور پنگ میں بہتری آئی ہے۔ تاہم اسکے بعد مصرکے قریب متاثر ہونے والی زیر سمندر کیبل SEA-ME-WE 4 کو تاحال ٹھیک نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی اسکی بحالی کے وقت کا کوئی حتمی تعین کیا گیا ہے۔