زیر سمندر کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

مختلف اطلاعات کے مطابق  پاکستان کو باقی دنیا سے جوڑنے والی انٹرنیٹ کیبل SMW4 ٹوٹ جانے کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس برُی طرح متاثر ہوئی ہے۔

cable
SMW4 زیر سمندر ان چار کیبلز میں سے ایک ہے جو پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک سے جوڑتی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک اور کیبل IMWE میں بھی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے تاحال دور نہیں کیا جاسکا۔ اب پاکستان کی تمام انٹرنیٹ ٹریفک کا دباؤ صرف دو کیبلز پر آگیا ہے۔ جسکی وجہ سے پورے ملک میں انٹرنیٹ صارفین بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اکثر صارفین کے پاس انٹرنیٹ سروس کام نہیں کر رہی یا پھر انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم ہوگئی ہے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مصر کے ساحل کے قریب کیبل میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ متعلقہ ادارے زیر سمندر کیبل کو دوبارہ جوڑنے میں مصروف ہیں تاہم یہ خرابی کب تک دور ہوگی اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس میں ایک ہفتہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔

آپ کونسے شہر میں ہیں اور کس کمپنی کا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں؟ کیا آپکی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے یا نہیں، اپنے تبصروں سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔