موبائل کمپنیوں کے فیس بک پیجز : یوفون سرفہرست

اگر آپ انٹرنیٹ سے تھوڑی بہت واقفیت رکھتے ہیں تو یقیناً آپ سماجی روابط کی ویب سائیٹس جیسے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل پلس وغیرہ کے بارے میں ضرور جانتے ہونگے۔ بلکہ بہت سے دوستوں نے تو اس پر اکاؤنٹ بھی بنارکھے ہونگے اور دن میں دو چار گھنٹے ان ویب سائیٹس پر گذارتے ہونگے۔

عام طور پر ہم لوگ ان ویب سائیٹس کو دوستوں سے رابطہ کا ذریعہ سمجھتے ہیں مگر کاروباری ادارے سماجی روابط کی ویب سائیٹس کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ روایتی میڈیا کے مقابلے میں ان ویب سائیٹس پر تشہیر کے اخراجات بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں، اسکے ساتھ ساتھ کمپنیاں اپنے صارفین سے رابطہ میں رہتی ہیں اور انکی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جاتا ہے۔

social

اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کسی فیس بک پیج کو لاکھوں لوگوں نے لائیک کر رکھا ہے یا اسکے ہزاروں ٹوئٹر فالوورز ہیں تو وہ کمپنی بہت کامیاب ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ فیس بک یا ٹوئٹر کی بدولت ان کمپنیوں کے صارفین کی تعداد یا آمدن میں اضافہ ہوتا ہے مگر اسکی بدولت صارفین کو انکی شناخت ضرور ہوجاتی ہے۔

پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے فیس بک پیجز بنانے کے رجحان میں گذشتہ دو سالوں کے دوران کافی تیزی آئی ہے اور چھوٹی بڑی تمام کمپنیاں دھڑا دھڑ فیس بک پیجز بنا رہی ہیں۔ جہاں صارفین کو مختلف انعامی سکیموں کا لالچ دے کر لائیکس حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیاں سرفہرست ہیں۔

حال ہی میں Strategicalliancez نامی ایک کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے میں پاکستان کی پانچ ٹیلی کام کمپنیوں کے فیس بک پیجز کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔ جن کے مطابق یوفون 11 لاکھ سے زائد مداحوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اسکے علاوہ صارفین کی ایک بڑی تعداد یوفون کے فین پیج پر تبصرے اور شئیرنگ کرتی ہے۔

سروے کی مکمل معلومات جاننے کے لیے یہ تصویری خاکہ ملاحظہ فرمائیں:

report_1report2

منبع