وارد اپنا شہر آفر : ملتان اور حیدرآباد کے صارفین اب کریں مفت کالز 24 گھنٹے

وارد کی جانب سے حال ہی میں ملتا ن اور حیدر آباد ریجن کے صارفین کےلیے محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ کی آفر “اپنا شہر”  متعارف کروائ گئی ہے۔ اس آفر کے تحت ان ریجنز کے صارفین پورے پاکستان میں روزانہ 24گھنٹے تمام وارد نمبرز پر مفت کالز کر سکیں گے۔ جبکہ دوسرے نیٹورکس اور لینڈ لائن نمبروں پر بھی رعایتی نرخوں میں بات کی جاسکتی ہے۔

آفرکی تفصیلات:

  • اس آفر میں صارفین 4.99روپے علاوہ ٹیکس میں روزانہ 24 گھنٹے آن نیٹ مفت کالز حاصل کرسکتے ہیں۔
  • دیگر نیٹورکس پر کی جانے والی کالز 2 پیسہ علاوہ ٹیکس فی سیکنڈ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • آفر سبسکرائب کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے BOL لکھ کر اسے 4337 پر بھیج دیں۔
  • آفر ختم کرنے کے لیے BOL خالی جگہ OFFلکھ کر اسے 4337 پر بھیجیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف ملتان اور حیدر آباد ریجن کے مخصوص علاقوں میں دستیاب ہے جنکی تفصیل نیچے فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اگر آپ ان علاقوں کے علاوہ کہیں سے آفر سبسکرائب کریں گے تو آپکو مفت منٹ نہیں فراہم کیے جائیں گے۔
  • یہ آفر صرف ’منٹ پیکج‘ صارفین کے لیے دستیاب ہے ۔ آفر حاصل کرنے پر آپ کا پیکج تبدیل ہوجائے گا۔
  • آفر کی تجدید ہر رات 12 بجے خود ہی ہوجایا کرے گی، ناکافی بیلنس کی صورت میں آفر ختم ہوجائے گی جسے دوبارہ سبسکرائب کروانا ہوگا۔
  • 4337 پر بھیجا جانے والا ہر ایس ایم ایس 1 روپیہ علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

ملتان اور حیدرآباد ریجن کے جن علاقوں میں یہ سروس دستیاب ہے انکی تفصیل کچھ یوں ہے: