وارد کی نئی انٹرنیشنل کالز آفر : امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ کے لیے سستے کال ریٹس

وارد کی جانب سے حال ہی میں انٹرنیشنل کالز کرنے کے لیے ایک نئی دلکش آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے صارفین امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا میں 99 پیسے علاوہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے کالز کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • وارد کی اس نئی آفر میں صارفین امریکہ اور کینیڈا میں لینڈ لائن اور موبائل دونوں جبکہ برطانیہ میں صرف لینڈ لائین نمبروں پر 99 پیسے علاوہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے کالز کر سکتے ہیں۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے ON لکھ کر اسے 4747 پر ارسال کیجئے۔ اس کے بعد اپنا انٹرنیشنل نمبر ملانے سے قبل 111 لگائیں۔
  • آفر حاصل کرنے پر روزانہ چارجز 2 روپے علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • آپ اس آفر کو بالکل مفت کسی بھی وقت ختم بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے فون سے OFF لکھ کر اسے 4747 پر ارسال کیجئے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف وارد پری پیڈ اور گلو صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے انٹرنیشنل نمبر سے قبل 111 ملانا ضروری ہے۔ کال ملانے کے لیے سب سے پہلے 111 لکھیں پھر اس ملک کا کنٹری کوڈ ، پھر شہر کا کوڈ اور پھر ٹیلی فون نمبر۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔